Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

خالد مقبول صدیقی نے کراچی سے میدان مار لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے حلقہ   این اے 248 کراچی سینٹرل 2سے میدان مار لیا۔

حلقہ این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام  361 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول 71536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار ارسلان خالد 58246 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو  صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

 ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :