Time 10 فروری ، 2024
پاکستان

شعیب شاہین نے این اے47 اسلام آباد کا نتیجہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے/ فائل فوٹو
محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 اسلام آباد کے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے این اے 47 کے آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

گزشتہ روز حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آیا  تھا جس کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

طارق فضل چوہدری کے مدمقابل محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


مزید خبریں :