Time 10 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

خوبصورت ہونا بھی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے: اداکارہ مومنہ اقبال

کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی کیونکہ خوبصورتی نے زیادہ تر منفی اثر ڈالا ہے: اداکارہ مومنہ اقبال/ فوٹو سوشل میڈیا
کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی کیونکہ خوبصورتی نے زیادہ تر منفی اثر ڈالا ہے: اداکارہ مومنہ اقبال/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی خوبصورتی پر دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔

ایک نجی ٹی شو میں اداکارہ مومنہ اقبال بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسکول سے لے کر انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیرئیر پر منفی اثر  ہی ڈالا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ  آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس طرح خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔

مزید خبریں :