پاکستان
Time 11 فروری ، 2024

روحیل اصغر کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی—فوٹو: فائل
 ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی—فوٹو: فائل

چونیاں کے حلقہ این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی مسلم لیگ ن کے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد لکھوی کو 12 فروری دوپہر 12 بجے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

عظیم الدین زاہد لکھوی نے رانا محمد اسحاق خان کو 10756 ووٹ سے ہرایا تھا، عظیم الدین  نے مجموعی طور پر 136696 ووٹ حاصل کیے تھے۔

دوسری جانب ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

 ریٹرننگ افسر نے کہا الیکشن والے دن یا اگلے دن کوئی شکایت کرنے نہیں آیا ، اب وقت گزر گیا ۔ 

اس کے علاوہ این اے 35 کوہاٹ میں ری پولنگ کی درخواست مسترد ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔

مزید خبریں :