Time 11 فروری ، 2024
جرائم

ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار شہید

لادی گینگ کے ارکان کی موجودگی پرپولیس نےکارروائی کی تھی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی: پولیس/ فائل فوٹو
  لادی گینگ کے ارکان کی موجودگی پرپولیس نےکارروائی کی تھی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی: پولیس/ فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کوٹ مبارک کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ  لادی گینگ کے ارکان کی موجودگی پرپولیس نےکارروائی کی تھی،  پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

مزید خبریں :