Time 26 اکتوبر ، 2023
جرائم

فیصل آباد: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 ملزمان ہلاک

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں: پولیس__فوٹو: فائل
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں: پولیس__فوٹو: فائل

فیصل آباد: ساہیانوالہ پولیس کے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر  پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، بعدازاں سانگلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں اور ملزمان کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے، ملزمان پولیس اہلکار کو زخمی کرنے میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :