کھیل
Time 11 فروری ، 2024

قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

دوحہ: قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا ہے۔

دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں زیادہ تر وقت اُردن کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اُٹھاسکے۔

دفاعی چیمپیئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پرکیے۔

اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور  تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جب کہ  اُردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔

اس طرح  قطر نے فائنل میں اُردن کو ا یک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ 

مزید خبریں :