پاکستان

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کے اعلان کے بعد کس کے حصے میں کتنی نشستیں آئیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  جاری کردہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264  نشستوں کے نتائج کے مطابق  101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 93، مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق باجوڑ این اے 8 کی نشست پر امیدوار کے قتل کے باعث الیکشن نہیں ہوا جبکہ 1 نشست پر نتیجہ روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی 17، پاکستان مسلم لیگ ق کی 3، جمیعت علمائے اسلام پاکستان کی 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی 2، ایم ڈبیلو ایم، پاکستان مسلم لیگ ضیاء جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کی 129 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 کا نتیجہ روکا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 84، آزاد امیدواروں کی تعداد 13 ہے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11، ایم کیو ایم پاکستان 28، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2-2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔

جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔

بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں پر نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری نتائج کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، بی این پی عوامی 1، آزاد امیدوار 6 جبکہ حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر سکے،

بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، نیشنل پارٹی 3 نشتوں پر کامیاب ہوئی، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 10 اور پیپلز پارٹی 11 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

مزید خبریں :