Time 12 فروری ، 2024
جرائم

بھارت میں ادھار واپس نہ کرنے پر کزن کے ہاتھوں کزن قتل

پولیس کے مطابق ادھار واپس نہ کرنے پر ملزم نے اپنے کزن پر تیز دھار آلے کی مدد سے پے درپے وار کیے۔ فوٹو  انڈین میڈیا
 پولیس کے مطابق ادھار واپس نہ کرنے پر ملزم نے اپنے کزن پر تیز دھار آلے کی مدد سے پے درپے وار کیے۔ فوٹو  انڈین میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ادھار واپس نہ کرنے پر کزن نے اپنے ہی کزن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے چند باغ میں ایک 44 سالہ قصائی نے اپنے 58 سالہ کزن کو اس لیے قتل کر ڈالا کیونکہ وہ اس سے ادھار لیے گئے 10 ہزار روپے واپس نہیں کر رہا تھا، قتل کے واقعے سے قبل بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے کزن پر تیز دھار آلے کی مدد سے پے درپے وار کیے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان پیسوں کی لین دین کا تنازع تھا۔

مزید خبریں :