Time 12 فروری ، 2024
دنیا

بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی

امریکی صدر  بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔

 برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر  بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئےکہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنےکی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو  نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ  میں 28 ہزار  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینےکی خبر کی تردید کی ہے اورکہا ہےکہ دونوں کے بعض امور  پر اختلافات ضرور  ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے۔

 امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ  دونوں رہنما عوام کے سامنے اور  نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔


مزید خبریں :