13 فروری ، 2024
پنجاب کے ضلع چکوال میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں شفقت سلیم نے اپنے 4 بچوں اوربیوی کوقتل کرکےخودکشی کی۔
پولیس کا کہناہے کہ شفقت سلیم نے ون فائیو پر کال کرنے کے بعد خود کو گولی ماری جب کہ دیگر مقتولین میں سے بیٹیوں کی عمریں 14 اور 16 سال، دو بیٹوں کی عمریں 13 اور17 سال تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول نے مالی مسائل سے تنگ آکر اہلخانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی، مقتول آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔