13 فروری ، 2024
دنیا بھر میں زراعت کے شعبے میں جہاں آئے روز جدت دیکھی جارہی ہے وہیں کسانوں کی توجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچتے ہوئے کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداور حاصل کرنے کی طرف ہے۔
حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر کو اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگائی جانا کیسے ممکن ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان نے اس پودے کا نام 'پوماٹو' رکھاہے ، اس حوالے سے بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداور حاصل کی جاسکتی ہے۔
کسان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ایک ہی پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جاسکتے ہیں۔