13 فروری ، 2024
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگرکسی جماعت کے پاس انتخابی نشان ہو اورکوئی نشست نہ جیت سکی ہو تو بھی آزاد امیدوار اس جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
کنوردلشاد نے بتایاکہ الیکشن شیڈول کے دوران پارٹیوں کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں کیلئے 13 سے 17 جنوری تک فہرست دینی کی تاریخ مقررتھی، اگرکسی جماعت نے پہلے مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست نہیں دی تو وہ اب دینے کی مجاز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرکسی جماعت کے پاس انتخابی نشان ہو اورکوئی نشست نہ جیت سکی ہو تو بھی آزاد امیدواراس جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی 92 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیتے ہیں اور پی ٹی آئی نے وفاق و پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔