Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی خواہش ہے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوں: عنایت اللہ

پی ٹی آئی نے اب تک جماعت اسلامی سے صرف ٹیلیفون پر رابطے کیے، حکومتیں ٹیلیفونک گفتگو سےتونہیں بنتیں: رہنما جماعت اسلامی— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی نے اب تک جماعت اسلامی سے صرف ٹیلیفون پر رابطے کیے، حکومتیں ٹیلیفونک گفتگو سےتونہیں بنتیں: رہنما جماعت اسلامی— فوٹو:فائل

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے رہنما  عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواہش ہےان کے حمایت یافتہ آزاد کامیاب امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عنایت اللہ خان کا کہناتھا کہ ہمارا ایک ممبر بھی نہ ہو تو پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارجماعت اسلامی  میں شامل ہوکر حکومت بناسکتےہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ ان کے آزاد امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جماعت اسلامی کو بحیثیت پارٹی جوائن کرسکتے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے اب تک جماعت اسلامی کے ساتھ محض ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

عنایت اللہ خان کے مطابق حکومتیں ٹیلیفونک گفتگو سے تو نہیں بنتیں، بیٹھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی اخلاقی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے غیرمشروط بات کرے گی۔

انہوں نے باجوڑ سمیت دیگرحلقوں میں فارم 45 کے تحت جیتے ہوئےحلقوں پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی 92 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیتے ہیں اور پی ٹی آئی نے وفاق و پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پی  ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :