Time 15 فروری ، 2024
کاروبار

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین  کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ  نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق  بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی، گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

مزید خبریں :