Time 15 فروری ، 2024
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 3 کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں تیار، کل دائر ہونے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سائفر، توشہ خانہ اور دوران عدت نکاح کیس میں اپیلیں کل دائر کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں بیرسٹر سلمان صفدر دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری ، توشہ خانہ نیب کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا گیا تھا جبکہ 3 فروری کو دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن عدالت نے سنایا تھا۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

 عمران خان کو سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدت میں نکاح کے کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا ئی گئی۔

مزید خبریں :