ویڈیو: پی ٹی آئی رہنماکی جانب سے دی گئی دعوت میں آنے والے لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام تراکئی کی جانب سے دی گئی دعوت میں آنے والے لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام تراکئی کئی ماہ کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے۔

ان کی جانب سے تراکئی ہاؤس میں دعوت کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں آنے والے کھانے کی دیگوں پر ٹوٹ پڑے۔

کسی کو کھانا ملا، کوئی پلیٹ ہاتھ میں پکڑے تماشہ دیکھتا رہ گیا، کھانے کے تھال اچھالےگئے، کئی مہمان دور کھڑے دیکھتے رہے۔

تراکئی ہاوس میں کھانےکے دوران بے نظمی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں :