15 فروری ، 2024
مسلم لیگ ن نے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے نمبر پورے کرلیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ن ليگ کی گنتی 190 تک پہنچ گئی ہے، مسلم لیگ ن میں 16 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ن لیگ کی جنرل نشستوں کی تعداد 153 ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کو خواتین اور اقلیتوں کی 37 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نام زد کر رکھا ہے ۔