Time 17 فروری ، 2024
پاکستان

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا— فوٹو:فائل

سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

 پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوایا۔ انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ دونوں سے استعفیٰ دیا۔

پرویز خٹک نے استعفے میں کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

مزید خبریں :