24 جنوری ، 2013
کراچی…آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز کہاں ہوں گے،فیصلہ کل متوقع ہے،ممکن ہے گروپ بی کے تمام میچز ہی شفٹ کردیے جائیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز میں چند دن رہ گئے لیکن یہ سوال اب بھی موجود ہے کہ پاکستان ٹیم کہاں کھیلے گی، انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعدپاکستان کے میچز کٹک منتقل ہونیکاامکان ہے۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی ری شیڈولنگ آخری مرحلے میں ہے۔یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ بھارت صرف پاکستان کے میچز جبکہ آئی سی سی گروپ بی کے تمام میچز کٹک شفٹ کرناچاہتاہے،اس بارے میں جمعہ کوحتمی اعلان ہوسکتاہے۔