Time 18 فروری ، 2024
دنیا

مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار

فلسطین سے معاہدے کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں، تمام مقاصد حاصل ہونےتک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو/فوٹوفائل
فلسطین سے معاہدے کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں، تمام مقاصد حاصل ہونےتک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو/فوٹوفائل

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 130 دنوں سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار کے قریب فلسطینیوں سمیت  کئی ماہرین تعلیم اور سائنسدان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تاہم اس سب کے باوجود  اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے معاہدے کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں، تمام مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ7 اکتوبر کے حملے کے بعد ایسی ریاست کو کیسے تسلیم کرسکتےہیں؟ حماس کے مطالبات تبدیل ہونے تک جنگ بندی پربات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

دوسری جانب حماس نے غزہ میں امداد کی فراہمی تک اسرائیل سے کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کردیا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان میں شہریوں پر اسرائیل کے حملے ہوئے ہیں، اس حوالے سے  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے اسرائیل اب ہمارے شہریوں کے خون بہانے کی قیمت ادا کرے گا۔

مزید خبریں :