Time 18 فروری ، 2024
پاکستان

گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے، احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، اوور بلنگ پر سوئی ناردرن کا ردعمل

صارف کو شکایت ہے تو اوگرا یاعدالت سے رجوع کرسکتاہے،گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں: حکام سوئی ناردرن—فوٹو: فائل
صارف کو شکایت ہے تو اوگرا یاعدالت سے رجوع کرسکتاہے،گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں: حکام سوئی ناردرن—فوٹو: فائل

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی سےصارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ اوسطاً 15 سے 90 ہزار  روپے فی صارف بل بھجوائے گئے، فکسڈ چارجز کے نام پر فی میٹر 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا، میٹر کا کرایہ، جی ایس ٹی اور اضافی چارجز  الگ ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ریڈنگ تاخیر سےکی گئی تاکہ گیس بل اگلی ہائی سلیب میں چلاجائے۔

حکام سوئی ناردرن کے مطابق صارف کو شکایت ہے تو اوگرا یاعدالت سے رجوع کر سکتا ہے،گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں،  گیس دنیا بھر میں مہنگی ہو چکی ہے، ہم سب کو  اسے احتیاط سے استعمال کرنا ہو گا۔

اسی حوالے سے ایک صارف رضوان کا کہنا ہے کہ میرے گھر سوئی گیس کا بل 75 ہزار روپے آیا، گھر میں کوئی لیکیج بھی نہیں چیک بھی کرایا ہے۔

ایک اور صارف اکرام نے کہا کہ میرے 10 مرلے کے گھر کا گیس بل 61 ہزار  روپے آیا جبکہ ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی عمران نے کہا کہ میرے گھر گیس کا بل 92 ہزار روپے آیا ہے۔

مزید خبریں :