18 فروری ، 2024
روس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ناکارہ مسافر طیارے کو قیمتی اور آسائش سے بھرپور گھر میں تبدیل کر دیا جسے ہر دیکھنے والے نے خوب سراہا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ صارفین اس منفرد وِلا میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔
روسی کاروباری شخصیت فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو ایک عالیشان پرائیویٹ وِلا میں تبدیل کیا ہے جس میں 2 بیڈروم، کچن، الماریاں، واش روم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کے اندر بنایا گیا یہ خوبصورت گھر انڈونیشیا میں چٹانوں کے اوپر واقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلکس ڈیمن نے ریٹائر کیے گئے اس مسافر طیارے کو 2021 میں خریدا تھا۔