18 فروری ، 2024
بھارت میں زبردستی کی شادی پر سسر نے بہو سمیت باپ اور بھائی پر گولیاں برسا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بشنو پور آہوک میں پیش آیا جہاں 2 سال پہلے 25 سالہ نیلو کماری کی شادی کی گئی تھی جس سے ملنے کیلئے باپ اور بھائی اور ایک بہن آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بہو کے رشتہ داروں کے اس سے ملنے کیلئے آنے پر لڑکی کا سسر طیش میں آگیا اور اس نے بہو سمیت باپ اور بھائی پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں والوں کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ یہ 'پکادوا شادی' یعنی زبردستی کی شادی تھی جس میں مردوں کو اغوا کر کے ان کی مرضی کے خلاف شادی کر دی جاتی ہے اور یہ ہی وجہ تھی کہ 2 سال بعد جب نیلو کماری کے گھر والے اس سے ملنے آئے تو سسرال والوں نے اسے اپنے باپ کے ساتھ جانے نہ دیا اور ان پر فائر کھول دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔