18 فروری ، 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔
ذرائع کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 پر کامیاب ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانے کا اندراج نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔