Time 18 فروری ، 2024
پاکستان

مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے لیےمشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا،  سندھ بھر سے نومنتخب تمام اراکین سندھ اسمبلی کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت 2 دن میں وزیراعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

مزید خبریں :