Time 19 فروری ، 2024
جرائم

اسلام آباد: خودکو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار

فوٹو: ایف آئی اے
فوٹو: ایف آئی اے

اسلام آباد:  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو  اسلام آباد سےگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزم فیض علی سید خودکو  سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

مزید خبریں :