پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کی خواہش لیکر خود کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا: محمد علی

فاسٹ بولر کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، فاسٹ بولر کو اپنی فٹنس کا خیال خود رکھنا چاہیے: فاسٹ بولر ملتان سلطانز— فوٹو: فائل
 فاسٹ بولر کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، فاسٹ بولر کو اپنی فٹنس کا خیال خود رکھنا چاہیے: فاسٹ بولر ملتان سلطانز— فوٹو: فائل

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا کہ  پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کی خواہش لیکر خود کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد علی کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے پاکستان ٹیم میں آنے کا موقع ملتا ہے، پی ایس ایل کے کچھ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ ہے اور ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف جو پلان بنایا اس پر عمل بھی کیا، ملتان سلطانز کا بولنگ یونٹ کامیاب رہا۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کی خواہش لیکر خود کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا، پہلے میچ میں تین وکٹیں لیں کوشش کرونگا اس سے زیادہ وکٹیں لوں اور اچھا پرفارم کرونگا تو پاکستان ٹیم میں موقع بھی مل سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد علی کا کہنا تھاکہ فاسٹ بولر کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، فاسٹ بولر کو اپنی فٹنس کا خیال خود رکھنا چاہیے، فٹ رہتا ہوں اور انجری سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں المیہ ہے یہاں ٹیسٹ کرکٹ کو فالو نہیں کیا جاتا، سب وائٹ بال کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں ٹیسٹ ہیروز کو اہمیت نہیں دی جاتی، پاکستان کی جانب سے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلا، اس بعد کہیں غائب نہیں ہوا تھا ڈومسٹک کرکٹ کھیل رہا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ سیالکوٹ کے عامر کرکٹ کلب سے کرکٹ کا آغاز کیا، گھر کا ایجوکیشنل بیک گراؤنڈ ہے تو سب پڑھائی پر زور دیتے تھے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا، کرکٹ کھیلنے پر گھر سے بہت سختیاں تھیں اس وجہ سے چھپ کر کرکٹ کھیلی۔

مزید خبریں :