Time 20 فروری ، 2024
دنیا

عام انتخابات کے انعقاد پر چین کی پاکستان کو مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے،پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے چین پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی، عملی تعاون میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرامید ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں چین پاکستان مشترکہ مستقبل کے نئے دور پر مل کرکام کرنے کی بھی اُمید رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔

مزید خبریں :