Time 20 فروری ، 2024
دنیا

برازیلی صدر کے غزہ میں نسل کشی کے بیان کے بعد اسرائیل برازیل کشیدگی بڑھ گئی

برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا—بلوم برگ
برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا—بلوم برگ

برازیلی صدر کے غزہ میں نسل کشی کے بیان کے بعد اسرائیل برازیل کشیدگی بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیامیں افریقی یونین کانفرنس سے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا نے خطاب کرتے ہوئےغزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی۔

 انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا، تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔

برازیلین صدر نے کہا کہ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے۔

برازیل کے صدر کے بیان پر اسرائیلی وزیر ارعظم نیتن یاہو برہم ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر ارعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برازیلین صدر کا بیان ہولوکاسٹ کو معمولی بنانا ہے،ان کا یہ بیان یہودی لوگوں پر حملہ ہے۔

تاہم برازیلین صدرکےغزہ میں نسل کشی بیان کےبعداسرائیل برازیل کشیدگی بڑھ گئی اور ایسے میں برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا۔

برازیلی وزارت خارجہ کے مطابق برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اسرائیل کے ردعمل پر احتجاج بھی کریں گے۔

مزید خبریں :