کاروبار
Time 20 فروری ، 2024

سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنیکی درخواست کردی

جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے/ فائل فوٹو
جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی اور اتھارٹی سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :