پی ایس ایل میں موقع ملا ہے، کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں: اسامہ میر

ورلڈ کپ کے بعد مجھ پر خاصی تنقید ہوئی لیکن اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں: قومی اسپنر__فوٹو: جیو نیوز
ورلڈ کپ کے بعد مجھ پر خاصی تنقید ہوئی لیکن اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں: قومی اسپنر__فوٹو: جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ 9 کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں موقع ملا ہے کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھ پر خاصی تنقید ہوئی لیکن اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، جو غلط کیا اس کو میں خود ٹھیک کروں گا اور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ غلطیاں درست کرنے کا سب سے بڑا جج میں خود ہوں، خراب پرفارمنس کو ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بولنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا ہے ، شعیب ملک اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، ان کے خلاف بولنگ کی اور وکٹ بھی حاصل کی۔

اسامہ میر نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی اچھی بولنگ کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا، کسی ایک کھلاڑی کو ہدف نہیں بنایا کوشش ہے کہ لائن و لنتھ پر بولنگ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا پانچواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :