20 فروری ، 2024
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز خوب بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں ’کالکی 2898 AD‘ اور ’سنگھم اگین‘ شامل ہیں۔