Time 20 فروری ، 2024
پاکستان

کوئی ملاقات کی تو آئین و جمہوریت کی بات کی: بلاول اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کے الزام پر برس پڑے

آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی تھی؟ بغیر ثبوت کے الزام نہ لگایا جائے: پی پی چیئرمین کا صحافی کے سوال پر اظہار برہمی— فوٹو: آن لائن
آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی تھی؟ بغیر ثبوت کے الزام نہ لگایا جائے: پی پی چیئرمین کا صحافی کے سوال پر اظہار برہمی— فوٹو: آن لائن

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام مسترد کردیا۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ میں نے مولانا فضل الرحمان کے مطابق کوئی ملاقات کی بھی تھی تو اس میں آئین اور جمہوریت کی بات کی تھی۔ 

انہوں نے صحافی کے سوال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی تھی؟ بغیر ثبوت کے الزام نہ لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگرمولانا یا کوئی بات کرتے ہیں تو ان سے پوچھیں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی توکیا میں نے جمہوریت، آئین پر بات کی یا سودے بازی کی؟

خیال رہے کہ چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر لائے تھے۔

مزید خبریں :