21 فروری ، 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کی رات پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ’عبرت ناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کے بعد اب ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔
سراج الحق کے بیان پر ردِعمل دیتے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کو ہر انتخابات میں ’عبرت ناک شکست‘ سے دوچار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آمروں کی سہولت کار رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایل ایف او منظور کروا کے جماعت اسلامی نے مشرف کی سہولت کاری کی تھی۔