پاکستان
Time 21 فروری ، 2024

چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لیے مشاورت شروع کردی۔

گزشتہ روز وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین سینیٹ کے لیے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔

ذرائع کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  یوسف رضا گیلانی کی نشست پر ان کا بیٹا ضمنی الیکشن لڑے گا۔

مزید خبریں :