Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہو گئے، 3 جماعتی مخلوط حکومت بنائی جائے گی

وزیر اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی سنبھالے کی، گورنر بلوچستان اور اسپیکر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے پاس ہوں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے ذمہ داریاں بلوچستان عوامی پارٹی کے سپرد کی جائیں گی: ذرائع— فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی سنبھالے کی، گورنر بلوچستان اور اسپیکر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے پاس ہوں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے ذمہ داریاں بلوچستان عوامی پارٹی کے سپرد کی جائیں گی: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر اتفاق پیدا ہوجانے کے بعد اب بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خدوخال بھی واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بی این پی اور  بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کے پاس ہوگی جبکہ سینیئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان مسلم لیگ ن سے کی جائے گی جبکہ اسپیکر اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر بی اے پی سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6-6  وزیر ہوں گے جبکہ کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی دو وزرا شامل ہوں گے۔ مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔

مزید خبریں :