Time 22 فروری ، 2024
دنیا

ویڈیو: وینز ویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد ہلاک

یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، جس میں 200 کے قریب لوگ کام کرتے تھے/ فوٹو اے ایف پی
یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، جس میں 200 کے قریب لوگ کام کرتے تھے/ فوٹو اے ایف پی

 وینزویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں قائم بولا لوکا نامی سونے کی کان گر گئی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سونے کی یہ غیر قانونی کان تھی جس کے گرنے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، کان میں 200 کے قریب لوگ کام کرتے تھے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ تک کان سے 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی منسٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اسی خطے میں ہی سونے کی غیر قانونی کان گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو 12 زندگیوں کو نگلنے کی وجہ بنا تھا۔

مزید خبریں :