Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

راولپنڈی کے رہائشی عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی: ذرائع/ فائل فوٹو
راولپنڈی کے رہائشی عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی  عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کوحراست میں لےلیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت جاری ہے اور باقی ملوث افرادکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :