22 فروری ، 2024
پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے کسی بھی ایوارڈ شو کا حصہ نہ بننے کی اصل وجہ بتا دی۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں میزبان نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ اب وہ ایوارڈ شوز کی میزبانی کیوں نہیں کر رہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اب جو لوگ ایوارڈ شوز میں میزبانی کرتے ہوئے نظر آرہے یہ وہ لوگ ہیں جو کم بجٹ اور مفت میں کام کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کم پیسے دیدیں تو ہم ڈانس بھی کرلیں گے، ہمیں بس ایک دو ایوارڈز پیش کر دیں۔
جس پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا آج کل ایوارڈ شوز میں یہ سب کام مفت میں ہو رہا ہے؟ جسں پر یاسر حسین نے کہا! ہاں ہاں یہاں سب چلتا ہے لکین میں کم بجٹ میں کام نہیں کرتا اور نہ ہی میں اکانومی کلاس میں سفر کرتا ہوں۔
اس انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے یاسر حسین پر تنقید کی، لوگوں نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے میں کیا حرج ہے؟ صارفین نے یاسر حسین کو پاکستان کی راکھی ساونت کا نام بھی دے ڈالا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز ان کو کیسے برداشت کرتی ہیں۔