کاروبار
Time 22 فروری ، 2024

نئے سال پر دنیا کے کس ملک کیلئے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا؟

امریکا کیلئے برآمدات میں 14 اضافہ ہوا،گذشتہ ماہ امریکاکیلئے برآمدات47 کروڑ 17لاکھ ڈالرزرہیں/فوٹوفائل
 امریکا کیلئے برآمدات میں 14 اضافہ ہوا،گذشتہ ماہ امریکاکیلئے برآمدات47 کروڑ 17لاکھ ڈالرزرہیں/فوٹوفائل

نئے سال کے آغاز  پر ماہ جنوری میں بیشتر ممالک کیلئے سالانہ بنیادوں پر پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے لیے سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جنوری میں انڈونیشیا کیلئے پاکستانی برآمدات 721 فیصد اضافے سے 7کروڑ 91 لاکھ ڈالرز  رہیں جبکہ سینیگال کیلئے برآمدات کا حجم 3کروڑ 80 لاکھ ڈالرز،  فلپائن کیلئے برآمدات 463 فیصد اضافے سے 3کروڑ 83 لاکھ ڈالرز، ملائیشیاکیلئے برآمدات 312 فیصد اضافے کے بعد7 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز، ویتنام کیلئے برآمدات 148 فیصد اضافے سے 3کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوری میں کینیا کیلئے سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 138 فیصد اضافہ  ہوا، گزشتہ ماہ  کینیا کیلئے برآمدات کاحجم 3کروڑ 95 لاکھ ڈالر ز، ڈنمارک کیلئے 122 فیصد اور سری لنکاکیلئے برآمدات 107فیصد بڑھیں۔

ماہ جنوری میں قازقستان کیلئے برآمدات 80 فیصد، یو اے ای کیلئے برآمدات میں 59 فیصد، پولینڈ کیلئے 41 فیصد اور سعودی عرب کیلئے برآمدات 20 فیصد بڑھیں۔

اس کے علاوہ امریکا کیلئے برآمدات میں 14 اضافہ ہوا،گزشتہ ماہ امریکاکیلئے برآمدات 47 کروڑ 17لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جنوری میں یو اے ای کیلئے برآمدات کاحجم 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید خبریں :