Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتےکو طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتےکی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب  اراکین حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں بھی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشست پرپیپلزپارٹی کے 6 اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

خواتین کی 20 نشستوں پر پیپلز پارٹی کی اراکین منتخب ہوئی ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں۔

واضح رہےکہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد29 اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9 ہے۔

سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی 9 میں سے 8 نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں جب کہ خواتین کی مخصوص 29 میں سے27 نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہےکہ ہمیں مخصوص نشستیں دیے جانے تک سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا جائے۔


مزید خبریں :