پاکستان
25 جنوری ، 2013

شہباز شریف لیپ ٹاپ کے بعد سولر لیمپ تقسیم کریں گے

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو ارب پچاس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے طلباء میں دولاکھ سے زائد سولر لیمپس مفت تقسیم کیے جائیں گے ،لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران نے طلبہ اورطالبات کے لیے حصولِ تعلیم کو مشکل بنادیا، لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت، صنعت، تجارت، تعلیم اوردیگر سماجی شعبے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اجالا پروگرام اسی ماہ سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت میٹرک اور انٹر کے ہونہار طلبہ اور طالبات کو مفت سولرلیمپس دیئے جائینگے، انہوں نے کہاکہ سندھ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو بھی سولرلیمپس دیے جائینگے۔

مزید خبریں :