Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

’پنجاب پولیس نے اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی کے پی ان کیخلاف کارروائی کریں‘

آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں/ پشاور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
 آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں/ پشاور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ پنجاب پولیس نے میاں اسلم اقبال کوگرفتارکرنےکی کوشش کی توآئی جی کے پی ان کے خلاف کارروائی کریں۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں۔

عدالت نے آئی جی خیبرپختونخواکو عدالتی حکم نامہ پہنچانےکی ذمہ داری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو سونپتے ہوئے آئی جی سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کے وکیل نے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو وزیراعلی پنجاب کیلیے امیدوار نامزد کررکھا ہے۔

مزید خبریں :