24 فروری ، 2024
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔
ایم کیوایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا جب کہ (ن) لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ ، ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطا تارڑاور دیگر رہنما ملاقات میں موجود تھے۔
سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ہے، سب کی ذمہ داری ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔
لیگی صدر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔