24 فروری ، 2024
کراچی: امریکا کے تعلیمی ویزا کے حصول کیلئے کلائنٹ کی جعلی تعلیمی اسناد پیش کرنے پر خاتون کنسلٹنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔
حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ مریم گلوبل اسٹیپ پرائیوٹ کے نام سے کنسلٹینسی چلا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے کلائنٹ کے ویزا حصول کے لیے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں، ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی۔
حکام کا بتانا ہےکہ ملزمہ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔