Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

کراچی: جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالا ایرانی شہری گرفتار

ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات مبینہ طور پر انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں: ایف آئی اے/ فوٹو جیونیوز
ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات مبینہ طور پر انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں: ایف آئی اے/ فوٹو جیونیوز

کراچی: ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آے) کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں ایک ایرانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ملازمت کے لیے قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق جاسم نامی ملزم کے موبائل فون کے معائنے کے دوران ڈیٹا میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ملزم اپنے پاس موجود پاکستانی سفری دستاویزات پر درج رہائشی پتے اور اہل خانہ کی تفصیلات کے حوالے سے جوابات دینے سے قاصر رہا۔

 دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات مبینہ طور پر انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ  ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :