وہ پھل اور سبزیاں جو 5 دن میں صحت کو بہتر بنائیں

ہم جو سبزیاں اور پھل روزانہ کھاتے ہیں وہ ہمیں صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ فوٹو فائل
ہم جو سبزیاں اور پھل روزانہ کھاتے ہیں وہ ہمیں صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ فوٹو فائل

ہم سب جانتے ہیں کہ روزانہ سیب کھانا ہمیں صحت مند بنا سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم جو سبزیاں اور  پھل روزانہ کھاتے ہیں  وہ ہمیں صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ کچھ اور جادوئی فائدے فراہم کرتی ہیں؟

برطانوی جریدے دی سن میں شائع آرٹیکل میں غیر متوقع فوائد پہچانے والی سبزیاں اور پھلوں کی مدد سے ایک ایسا A سے Z گائیڈ فراہم کیا گیا ہے جو 5 دنوں کے اندر انسانی جسم کو حیران کن فوائد فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 

ایووکاڈو  اینٹی آکسیڈنٹس لوٹین اور زیاکسینتھن (ملٹی وٹامنز) سے بھر پور ہوتا ہے جو ہماری آنکھوں کی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔

بلیک کرنٹس ورزش کے ساتھ بلیک کرنٹس کا استعمال صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے، بلیک کرنٹس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور  وٹامن سی جسم کی طاقت کو بڑھاتے ہیں اور اعضا کو مضبوط بناتے ہیں۔

گوبھی میں موجود سلفورا فین ایجنگ کو کم کرتا ہے اور انسانی جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرنے جسم کو درکار مادوں کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کھجور  زچگی کے درد کو کم کرتی ہے اور گلے کی خراش کو دور بھگاتی ہے۔

فینل خواتین میں حیض کا آنا بند ہونے کے باعث ہونے والی تکلیف میں آرام فراہم کرتی ہے جبکہ انگور جراثیم اور فنگس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ہارس ریڈش وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ آئس برگ سلاد دل کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جیکفروٹ میگنیشیم اور آئرن  کی بھرمار  کی وجہ سے بہترین نیند میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں توانائی بھی بڑھتی ہے۔

کیوی پھل دمہ کی علامات کو دور کرتا ہے اور  لائم گردے میں پتھری ہونے  سے روکتا ہے۔

سرسوں مہاسوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ نیکٹیرین حمل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

زیتون ہماری ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے اور پارسنپس فالکارینول کے ساتھ انسانی جسم کو آرام دیتا ہے۔

سفر جل قبض کا قدرتی علاج کرتا ہے جبکہ روبرب زخم کو بھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور پالک جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے اور ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے۔

ٹماٹر  میل فرٹیلٹی میں اضافہ کر سکتا ہے اور اگلی پھل انسانی جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

وڈالیا پیاز جس میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

واٹرکریس ایتھلیٹک کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، زیگوا تربوز  پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے، اور شکرقندی فرٹیلٹی کو بڑھاتی ہے۔

زچینی مثانے کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں :