Time 24 فروری ، 2024
دنیا

پرمٹ کے بغیر حج پر تارکین وطن پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا: سعودی وزارت حج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ ضروری اجازت نامے (پرمٹ) کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے، خلاف ورزی  پر  بھاری سزا کا  سامنا ہوگا۔

 سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اجازت نامےکے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائدکیا جائےگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی  سزا بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ  ان تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں  داخلے پر بھی پابندی  ہوگی۔

مزید خبریں :