Time 25 فروری ، 2024
دنیا

بھارتی ائیر لائن کے فوڈ سیکشن میں لال بیگوں نے مسافروں کو حیران کردیا

مسافر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر تمام تر واقعے کو بیان کیا گیا اور کہا کہ اس واقعے پر سنجیدگی کی ضرورت ہے/ فوٹو پی ٹی آئی
مسافر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر تمام تر واقعے کو بیان کیا گیا اور کہا کہ اس واقعے پر سنجیدگی کی ضرورت ہے/ فوٹو پی ٹی آئی

بھارتی ائیر لائن کے فوڈ سیکشن میں لال بیگوں نے مسافروں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر لائن انڈیگو کے جہاز میں کھانے کے حصے میں لال بیگوں کی موجودگی نے فلائٹ انتظامیہ کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوال اٹھا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر تمام تر واقعے کو بیان کیا گیا اور کہا کہ اس  واقعے پر سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد فلائٹ انتظامیہ  حرکت میں آئی اور انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اپنے پورے بیڑے کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہی فراہم کی، اسی کے ساتھ ہی تکلیف کے لیے معذرت خواہ بھی کی۔

مزید خبریں :